چھیوشی میگزین 53

چین کا قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر نے کا اعلان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2026 پر دستخط کر دیے گئے، جس میں چین سے متعلق منفی دفعات بھی شامل ہیں۔

جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ مالی سال 2026 کے لیے امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ “چین کے خطرے” کو بے بنیاد بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔یہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور چین کی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کی ترقی اور چین۔امریکہ تعلقات کا معروضی اور معقول انداز میں جائزہ لے، چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان بوسان میٹنگ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، اور مذکورہ قانون میں چین سے متعلق منفی شقوں پر عمل درآمد سے گریز کرے۔

اگر امریکہ اپنے یکطرفہ اقدامات پر بضد رہتا ہے، تو چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ثابت قدمی سے دفاع کرنے کے لئے سخت اور مؤثر اقدامات اٹھائے گا ۔ تائیوان کو بڑے پیمانے پر امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے ترجمان نے زور دیا کہ کسی بھی فرد یا قوت کو چینی حکومت اور عوام کے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مضبوط ارادے اور طاقتور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں