چین 46

چین کا علاقائی سالمیت کا ہر صورت دفاع کر نے کا اعلان

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل چانگ شاؤگانگ نے حالیہ عسکری امور سے متعلق بریفنگ دی ۔

جمعرات کے روز دنیا کے سب سے بڑے کارگو ڈرون “چھانگ ینگ-8” کی پہلی کامیاب پرواز اور پیپلز لبریشن آرمی کے بغیر پائلٹ جنگی نظام کی تعمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو سب سے زیادہ اہمیت چین دیتا ہے۔ تاہم چین کسی بھی فرد یا قوت کو کسی بھی صورت تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے علیحدگی پسندی اور بیرونی مداخلت کے خلاف اقدامات مسلسل متنوع اور مضبوط ہو رہے ہیں، اور “تائیوان کی علیحدگی” کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، جبکہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں