چین 141

چین کا عالمی ترقیاتی انیشیٹیو میں سعودی عرب کی شرکت کا خیرمقدم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی ترقیاتی انیشیٹیو میں سعودی عرب کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا ہےکہ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کرمشرق وسطی میں امن و امان کے قیام اور چین -خلیج تعاون کونسل آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے پر دستخط کے لیے کوشش کرے گا نیز نئے عہد میں چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کی جائےگی ۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا ۔شی جن پھنگ نے چین-سعودی عرب تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کو سعودی عرب کے اپنے ترقیاتی وژن سے منسلک کرنے کی کوشش کرتار ہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں