بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کے روزلین جیان نے کہا کہ موجودہ جنگی صورتحال نے ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے عوام کو شدید انسانی بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس پر چین گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ یہ امداد مقامی آبادی کو درپیش انسانی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین جنگ بندی کے فروغ، کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ انسانی بحران مزید نہ پھیلے۔









