چین

چین نے یوکرین کے مسئلے پر منصفانہ رویہ اختیار کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روس کی وفاقی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی  شوئیگو سے ملاقات کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ رواں سال  چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں  سالگرہ کے نئے نقطہ آغاز کی بنیاد پر دونوں فریقوں نے ہر سطح پر تبادلوں کو برقرار رکھا ہے، سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا ہے اور  آپس میں  مستقل اچھی  ہمسائگی  اور دوستی، جامع تزویراتی  اور باہمی فائدہ مند تعاون کی سیاسی اور سماجی بنیاد کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اسٹریٹجک روابط  کو مضبوط بنانے، چین روس اسٹریٹجک سیکیورٹی مشاورتی میکانزم اور برکس سکیورٹی نمائندہ اجلاس کے میکانزم کے کردار کو ادا کرنے اور چین روس تعلقات کے تزویراتی معنی کو مسلسل فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ 

فریقین نے یوکرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شوئیگو نے روس کا موقف پیش  کرتے ہوئے چین اور برازیل کی  جانب  سے مشترکہ طور پر پیش کردہ “چھ نکاتی اتفاق رائے” کا خیرمقدم کیا، اور کہا  کہ اس اتفاق رائے کو بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ یوکرین کے مسئلے پر معروضی اور منصفانہ رویہ اختیار کیا ہے اور بین الاقوامی برادری میں متوازن، معروضی اور منطقی آواز کو بڑھانے، مزید بین الاقوامی اتفاق رائے حاصل کرنے ،جلد جنگ بندی  اور بحران کے سیاسی حل کے لئے ضروری شرائط  پیدا کرنے  پر   کام جاری رکھے گا۔