کم جونگ 76

چین نے ہمیشہ سفارتی ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے کی وکالت کی ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جابر الاحمد الصباح کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

منگل کے روز شیخ جابر الاحمد الصباح نےخطے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کویت موجودہ جنگ کا فریق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس سے متاثر ہے۔ کویت سمیت خلیجی ریاستیں تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں لیکن اپنے دفاع کے جائز حق سے دستبردار نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کویت چین کے موقف اور کوششوں کو سراہتا ہے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کویت چینی اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے جاری رکھے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے کی وکالت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تنازع ایسا ہے جو کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا اور یہ تمام فریقوں کے لیے نقصان دہ ہے۔اس وقت سب سے ضروری کام فوری طور پر جنگ بندی اور تنازع کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین خلیجی ریاستوں کی جانب سے بات چیت اور مذاکرات کے مسلسل مطالبات کو سراہتا ہے۔ چین امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی پہلے ہی ثالثی کے لیے خطے کا دورے پر ہیں اور چین کویت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ رابطے اور تبادلوں کو مزید مضبوط کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں