معیشت 15

چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) حالیہ دنوں میں امریکہ سمیت مغربی ممالک کے بعض حلقوں نے چینی معیشت کے خلاف ایک بار پھر منفی پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

چین کی معیشت کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنا مغربی میڈیا کی پرانی چال ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بعض مغربی سیاست دان اپنے ممالک میں صنعتی تبدیلی کی سست رفتاری کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا کر داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح انہیں محصولات کی رکاوٹیں کھڑی کرنے اور تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے لیے جواز بھی مل جاتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ چین کی صنعتی ترقی کو منفی انداز میں پیش کرکے اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اپنے صنعتی فوائد کو برقرار رکھنا ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ مغرب کے بعض حلقے طویل عرصے سے چین کو ان دو مفروضے کی بنیاد پر دیکھتے ہیں کہ “چین مغرب سے کمتر ہے” اور ” چین مغربی نظام کو چیلنج کر رہا ہے” ، چنانچہ چین کی کسی بھی پیش رفت کے باوجود وہ منفی نتائج اخذ کرتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ عالمی معیشت اس وقت سست رفتار ترقی کا سامنا کر رہی ہے اور چینی معیشت کو بھی متعدد اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین ترقی کے دوران پیدا ہونے والے ان مسائل سے انکار نہیں کرتا بلکہ انہیں حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سرفہرست ہے۔ چین کے پاس وسیع مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام، متحرک تحقیقی ماحول اور بہتر زندگی کے حصول کے لیے 1.4 ارب سے زائد عوام کا عزم و حوصلہ موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ میں مسلسل دلچسپی لے رہے ہیں۔

نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 4,142 غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی اپیک 2026 سی ای او سمٹ میں بھی دنیا بھر سے 2,000 سے زائد سیاسی و کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ چینی مارکیٹ کے بارے میں عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام جن دو الفاظ کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، وہ ہیں “مواقع” اور “اعتماد”۔ اس حقیقت کے باوجود کہ چین کو بیرونی منفی پروپیگنڈے کا سامنا ہے، اس کی ترقی کو نہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے کمزور کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں