منشیات 54

چین منشیات کے عالمی مسئلے سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، وزارت تحفظ عامہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت برائے تحفظ عامہ کے ترجمان نے منشیات کے خلاف چین-امریکہ تعاون پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کی بُوسان ملاقات کے بعد، چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون میں پیش رفت کے حوالے سے ایک سوال ہوا اور یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان اس حوالے سے رابطہ برقرار ہے؟

ہفتہ کے روز چینی ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے میں منشیات کے خلاف چین اور امریکہ کے اداروں نے دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان بوسان میں ہونے والی ملاقات میں اہم اتفاق رائے پر ٹھوس انداز میں عمل کیا جس کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے متعدد معاملات کی مشترکہ تحقیقات بھی کی ہیں اور کراس ڈپارٹمنٹل اینٹی ڈرگ ٹاسک فورسز نے قریبی رابطے کو برقرار رکھا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی رپورٹس اور مستقبل کے تعاون کے لیے ترجیحات کے تبادلے کے لیے حال ہی میں ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین منشیات کے عالمی مسئلے سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں