جاپانی 28

چین جاپان کی جانب سے خود سرانہ بیانیے کو بالکل قبول نہیں کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)رپورٹس کے مطابق، جاپانی حزبِ اختلاف کے سربراہ نے سانائے تاکائیچی کے حزبِ اختلاف کی بحث میں دیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانائے تاکائیچی مزید مخصوص مثالوں کا تذکرہ نہیں کریں گی ، دراصل انہوں نے اپنے گزشتہ بیانات واپس لے لیے ہیں۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ “مزید ذکر نہ کرنا” اور “غلط بیانات واپس لینا” دو مختلف چیزیں ہیں۔

جاپانی فریق کی خواہش ہے کہ “مزید ذکر نہ کرنا” کے ذریعے سانائے تاکائیچی کے سنگین غلط بیانات کو نرم یا چھپایا جائے، یہ خود سرانہ بیانیہ ہے اور چین اسے بالکل قبول نہیں کرے گا۔ امریکی اور جاپانی رہنماؤں کے درمیان بات چیت سے متعلق سوال کے جواب میں گو جیا کھون نے کہا کہ امریکی اور جاپانی رہنماؤں کی بات چیت امریکہ اور جاپان کے درمیان ہے، چین اس پر تبصرہ نہیں کرتا۔ تائیوان کے امور چین کا داخلی معاملہ ہے اور کسی بھی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں