شی جن پھنگ 10

چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ سے شین زین میں تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتین چارنویرکول نے ملاقات کی۔ انوتین چارنویرکول 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام، ترقی اور احیاء کے حصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر اپنے اپنے جدیدیت کے راستوں پر آگے بڑھنے اور چین-تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے تعلقات میں جلد از جلد بہتری لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتین چارنویرکول نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ چین کی جانب سے تھائی لینڈ – کمبوڈیا سرحدی تنازعے میں ثالثی کے مسلسل تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین آئندہ بھی اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں