چین کے ریاستی کونسلر 134

چین اور پا کستان کو عا لمی تر قی کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنا چا ہئے، کو وڈ19 کے بعد میرا یہ پا کستان کا پہلا دورہ ہے، چینی وزیر خا رجہ

اسلام آ با د (انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور دنیا کے ہنگامہ خیز چیلنجوں کے پیش نظر، چین اور پاکستان کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کرنے، نئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تعاون کو فروغ دینے، علاقائی امن اور خوشحالی میں استحکام پیدا کرنے اور عالمی ترقی کے فروغ میں اپنا مثبت حصہ ڈالنا چاہئیے۔

چینی وزیر خا رجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی کے ساتھ مشترکہ طور پر میڈ یا سے گفتگو کی ۔اس مو قع پر وانگ ای نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا پھیلنے کے بعد یہ میرا پاکستان کاپہلا دورہ ہے۔ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وسیع اور تفصیلی بات چیت کی ہے اور ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور دنیا کے ہنگامہ خیز چیلنجوں کے پیش نظر، چین اور پاکستان کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کرنے، نئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تعاون کو فروغ دینے، علاقائی امن اور خوشحالی میں استحکام پیدا کرنے اور عالمی ترقی کے فروغ میں اپنا مثبت حصہ ڈالنا چاہئیے۔
وانگ ای نے چین پاکستان تعلقات کی ترقی کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں۔سب سے پہلے، مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت. دوسرا مشترکہ ترقی کو تیز کرنا ہے۔ تیسرا انسداد دہشت گردی تعاون کو وسعت دینا ہے۔ چوتھا، کثیر الجہتی تعاون کو تیز کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں