بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں فریقوں نے خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ کے خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا اور پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں۔
پہلی یہ کہ فوری طور پر دشمنی کا خاتمہ ہو ۔ چین اور پاکستان نے فوری جنگ بندی اور تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھر پور کوششوں پر زور دیا۔
دوسر ی یہ کہ مذاکرات جلد شروع کیے جائیں ۔ ایران اور خلیج کے ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی آزادی اور سلامتی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ تنازع کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔
تیسری تجویز یہ کہ غیر فوجی اہداف کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ چین اور پاکستان نے تنازع میں ملوث فریقوں سے فوری طور پر شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر حملے بند کرنے، توانائی، ڈی سیلیٹیشن پلانٹس ، بجلی و دیگر اہم بنیادی ڈھانچے اور جوہری توانائی کے پرامن مراکز پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔
چوتھی تجویز سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ چین اور پاکستان نے مختلف فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے جہازوں اور عملے کی حفاظت کریں، تجارتی جہازوں کو جلد محفوظ طریقے سے آبنائے ہر مز سے گزارنے کا انتظام کریں، اور جلد از جلد معمول کی جہاز رانی کو بحال کریں۔
پانچویں تجویز ، اقوام متحدہ کے منشور کی اولین حیثیت کو یقینی بنانا ہے ۔








