بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ زمبابوے کے صدر امرسن منانگاگوا 29 اگست سے 6 ستمبر تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین زمبابوے تعلقات ، چین افریقہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وسیع اور اہم اتفاق رائے حاصل کیا اور مشترکہ بیان جاری کیا۔
فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ چین اور زمبابوے کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید بڑھایا جائےگا، سیاست، معیشت اور تجارت، سلامتی، افرادی و ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی اعلی ٰ معیار کے چین زمبابوے ہم نصیب معاشرے کو تشکیل دیا جائےگا تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مثبت خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ، وفاقی جمہوریہ نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو 3 ستمبر کو چین کے سرکاری دورے پر آئے اور چین میں منعقد ہونے والے چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹینوبو نے چین نائجیریا تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ بیان جاری کیا۔ دونوں سربراہان مملکت نے متفقہ طور پر چین نائجریا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے اور اعلیٰ معیار کے چین نائجریا ہم نصیب معاشرے کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔