چین 35

چین اور جر منی کے ما بین نیکسپریا جیسے مسائل پر تبادلہ خیال

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤنے جرمنی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور توانائی کیتھرینا ریسشے کے ساتھ ایک ورچوئل بات چیت کی۔

جمعرات کے روز فریقین نے نیکسپریا جیسے مسائل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ نیدرلینڈز کا ایگزیکٹو آرڈر کو معطل کرنے کا اقدام نیکسپیریا کے مسئلے کو حل کرنے کی جانب ایک چھوٹا قدم ہے۔ چونکہ نیدرلینڈز نے کمپنی میں اپنی غلط انتظامی اور عدالتی مداخلت کو ختم نہیں کیا ہے،لہذا عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین ابھی بھی بہت نازک ہے، اور انتشار اور عدم استحکام کی بنیادی وجوہات دور نہیں ہوئی ہیں۔

نیدرلینڈز کو جلد از جلد خلوص اور حقیقی عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے تعمیری حل پیش کرنے چاہئیں، تاکہ تمام فریقوں کے تحفظات کو بنیادی طور پر حل کیا جا سکے اور عالمی سیمی کنڈکٹر کی سپلائی چین کے مستحکم آپریشن کو بحال کرنے کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صنعتی ادارے ہی نیکسپیریاکے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں