شی جن پھنگ 114

چین اور امر یکا کے ما بین یو کر ین سمیت مشتر کہ تشو یش کے امور پر تبا دلہ خیال

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی امور خارجہ کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے آسٹریا کے شہر ویانا میں امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔

فریقین نے چین اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے واضح، گہری، ٹھوس اور تعمیری بات چیت کی تاکہ رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے،باہمی تعلقات میں تنزلی کو روکا جا سکے اور استحکام پیدا کیا جا سکے۔ وانگ ای نے امور تائیوان پر چین کے سنجیدہ موقف کی جامع وضاحت کی۔ فریقین نے ایشیا بحرالکاہل علاقے کی صورتحال، یوکرین اور مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس اسٹریٹجک مواصلاتی چینل کا بہتر استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں