وانگ ای 16

چین اور امریکہ کے درمیان تعاون زیر و سم گیم سے بہتر ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔

ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر دونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔ ہمیں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،سال 2026 کو ایک ایسا سال بنانا چاہیے جس میں چین اور امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہو ں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مکالمہ محاذ آرائی سے ، تعاون تنازعات سے اور باہمی مفادات زیر و سم گیم سے بہتر ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں فریق برابری، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے ، وہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے اور اپنے اختلافات کو درست طریقے سے سنبھالنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ تعاون کی فہرست کو مسلسل بڑھایا جا سکے، مسائل کی فہرست کو کم کیا جا سکے، چین امریکہ تعلقات کو استحکام، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے، اور دنیا کو مزید مثبت پیغامات دیے جا سکیں۔فریقین نے اتفاق کیا کہ ان کی یہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں