تجارت 55

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں، چین اور امریکہ نے ٹیرف کے انتظامات، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے نیز پہلے سے طے شدہ اتفاق رائے کو برقرار رکھنے سمیت باہمی دلچسپی کے تجارتی و اقتصادی امور پر کھلا، جامع اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا۔

اس مشاورت کے نتیجے میں بعض نئے اتفاقِ رائے بھی سامنے آئے ہیں اور فریقین نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے، باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھا جائے اور عملی تعاون کو وسعت دی جائے، تاکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستقل اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں