چینی صدر 45

چین اور افریقہ نے باہمی حمایت کے ساتھ مشکل ادوار طے کیے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد میں شامل سابق فوجیوں کے نام ایک جوابی خط بھیجا ۔

بدھ کے روز
اپنے خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ نے اپنی عمر کے بہترین دور میں قومی آزادی کے عظیم مقصد کے لیے خود کو وقف کیا، وطن سے دور رہ کر چین کے ساتھ اٹوٹ رشتہ اور جنگی رفاقت قائم کی، اور آج تک چین۔زمبابوے اور چین۔افریقہ دوستی کو دل سے عزیز رکھتے ہیں جو نہایت متاثر کن ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2026 میں چین اور افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ “چین افریقہ عوامی تبادلے کا سال” بھی ہے۔

گزشتہ 70 سالوں میں ، چین افریقہ میں قومی آزادی، ترقی اور احیاء کے مقصد میں ہمیشہ ایک اچھا دوست اور اچھا ساتھی رہا ہے۔چین اور افریقہ نے باہمی احترام اور باہمی حمایت کے ساتھ مشکل ادوار طے کیے اور اب جدیدیت کے ایک نئے سفر پر مشترکہ طور پر گامزن ہیں۔ چین، چین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سمٹ کے نتائج پر عمل درآمد کو موقع بناتے ہوئے، افریقی فریق کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور چین۔افریقہ تعلقات کے ایک مزید شاندار مستقبل کی مشترکہ تعمیر کا خواہاں ہے۔

امید ہے کہ آپ مزید افریقی نوجوانوں کو چین۔زمبابوے اور چین۔افریقہ دوستی کے مقصد کے لیے متحرک کریں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں، زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد کے سابق فوجیوں نے مشترکہ طور پر صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں زمبابوے کی قومی آزادی کے لیے چین کی گراں قدر حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ ہمہ گیر چین-زمبابوے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر بے حد فخر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں