چینی صدر

چین اور استوائی گنی کے مابین شراکت داری کا نیا ویژن قائم کیا جائے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے  استوائی گنی کے صدر ٹیوڈورو  باسوگو  سے ملاقات کی۔بدھ کے روز
 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور استوائی گنی اچھے دوست ہیں۔ چین استوائی گنی کے ساتھ باہمی حمایت  کو مضبوط بنانے ، عملی تعاون کو وسعت دینے ، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے اور استوائی گنی کو اپنی معیشت کو متنوع بنانے میں مدد کرنےکا خواہاں ہے تاکہ  چین اور استوائی گنی کے مابین جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کا نیا ویژن قائم کیا جائے۔

استوائی گنی کے صدر ٹیوڈورو  باسوگو نے کہا کہ استوائی گنی اور چین کے درمیان تعلقات گہری دوستی اور اعلی درجے کے باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ فریقین نے نتیجہ خیز تعاون حاصل کیا ہے اور بین الاقوامی امور میں قریبی تعاون برقرار رکھا ہے۔ استوائی گنی چین کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ استوائی گنی ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ملک کی وحدت کی تکمیل کے سلسلے میں چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔