چینی وزارت خا رجہ

چینی وزیر خا رجہ کی نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ فیلڈکان سے ٹیلیفونک گفتگو

بیجنگ (رپورٹںگ آن لائن) گیارہ جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیدرلینڈز کے نئے وزیر خارجہ فیلڈکان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور نیدرلینڈز کے درمیان کھلی اور عملی جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کی مستحکم ترقی سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور اس شراکت داری نے خطے اور دنیا کی پرامن ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نیدرلینڈز کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے، ہمہ جہت امور پر بات چیت کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے نیدرلینڈز کے ساتھ تعاون کو مضبوط کر نے کا خواہاں ہے۔

چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ نیٹو واشنگٹن سربراہی اجلاس میں چین پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جنہیں چین کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کو ایشیا پیسیفک کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور چین کے جائز حقوق اور مفادات کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔

نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ فیلڈکان نے کہا کہ چین ایشیا میں نیدرلینڈز کا اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں فریقوں کو دوطرفہ اور کثیر الجہتی مسائل پر باہمی فائدہ مند تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور چین کے درمیان کچھ معاملات میں اختلافات کو دونوں فریقوں کے درمیان تعاون میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اپنے رکن ممالک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ہمیشہ ایک دفاعی ادارہ رہے گا۔