وانگ ای 24

چینی وزیر خا رجہ کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ، جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلوں کا پھیلاؤ اور اس کا سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک تک اثر انداز ہونا نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی جواز کے تحت اندھا دھند طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے اور بے گناہ شہریوں یا غیر فوجی اہداف پر حملوں کی ہر صورت مذمت ہونی چاہیے۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان مفاہمت ایک قیمتی پیش رفت ہے جسے برقرار رکھنا اور آگے بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، نیز مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے پر اپنا خصوصی ایلچی خطے کے ممالک میں مصالحتی کوششوں کے لیے بھیجے گا۔

وانگ ای نے تمام فریقوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں، جلد از جلد مذاکرات کی راہ اختیار کی جائے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں