پشاور پولیس لائنز دھما کہ

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے پشاور دھماکہ پر تعزیت کا اظہار

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے پاکستان میں دہشت گردی کے سنگین حملے پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو تعزیتی پیغام بھیجا ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چھن گانگ نے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں بھاری جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت اور زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔