بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں ملک میں مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان تعاون کو معمول کےمطابق جاری رکھنے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 30 سالوں میں مشرقی و مغربی تعاون نے غربت کے خاتمے اور مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ، جس سے پارٹی اور سوشلسٹ نظام کی سیاسی برتری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ 17 جون کو چین میں مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان تعاون پر قومی کانفرنس نینگ شیا حوئی قومیت کےخود اختیار علاقے کے صدر مقام ین چھوان میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال ملک کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز اور باقاعدہ امدادی پروگراموں کو انجام دینے کا بھی پہلا سال ہے۔ ہمیں اپنے فائدہ مند تجربات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا استعمال کرنا ہوگا اور تعاون میکانزم کو مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان صنعتی تکمیل کو فروغ دیا جائے، افرادی وسائل، ٹیکنالوجی، تصورات اور طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے اور باہمی فائدے اور مشترکہ جیت پر مبنی ترقی حاصل کی جائے۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو ملک میں بڑے پیمانے پر دوبارہ غربت میں جانے کے خطرے کو روکنے کی باٹم لائن پر قائم رہتے ہوئے دیہی علاقوں کے جامع احیاء کو مضبوطی سے فروغ دینا چاہیے، اور پوری قوم کی مشترکہ خوشحالی کی جانب ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔









