وزارت تجارت 54

چینی صدر کی صدارت میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی نے چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی پارٹی تنظیموں کی ورک رپورٹس سننے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا اور ساتھ ہی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کی ورک رپورٹ بھی سنی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اوراہم خطاب کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی پارٹی تنظیموں نے اپنے کام کے تمام پہلوؤں میں نئی کامیابی حاصل کی ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ ملک کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال بھی ہے۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی پارٹی تنظیموں کو بغیر کسی رعایت کے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تمام فیصلوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

ہمیں 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اہم اسٹریٹجک اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ طور پر تمام شعبوں کی ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا اور ایک اچھا آغاز کرنے کے لئے جدوجہد کرنی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں