شی جن پھنگ 18

چینی صدر کی بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 51 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام کیا، مساوی سلوک روا رکھا، ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے اور جدیدیت کے حصول کی راہ پر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات نے بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کے امتحان کو برداشت کیا ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے ساتھ مل کر چین اور بنگلہ دیش کی روایتی دوستی اور تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے، “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور میں چین۔بنگلہ دیش ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں