چینی صدر 100

چینی صدر کا چین امریکہ تعلقات میں عوام کے کردار پر زور

سان فرا نسسکو (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے استقبالیہ عشائیہ سے اپنے خطاب میں چینی اور امریکی عوام کے کردار پر زور دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے اور عوام نے ہی بند دروازے کھولے ہیں۔

صدر شی نے مزید کہا کہ چین۔ امریکہ تعلقات کی کہانیاں ہمارے عوام نے لکھی ہیں اور مستقبل کے تعلقات بھی عوام کے ذریعے تشکیل پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید پل تعمیر کرنے چاہئیں اور لوگوں کے درمیان رابطے کے لئے مزید راستے ہموار کرنے چاہئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں