بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا۔پیر کے روز
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا جان و مال کے بڑے نقصان کا سبب بننے والے اس دھماکے کے بارے میں علم ہونے پر انہیں بے حد افسوس ہوا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ وہ چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے ،جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور زخمیوں سے دل کی گہرائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ، چین ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف پُرعزم ہے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف پر تشدد اور دہشت گرد ی کی کارروائی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی حکومت کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں ، قومی استحکام اور عوام کی سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے تعزیتی پیغام بھیجا۔









