جہانگیر ترین 267

چینی اسکینڈل، منی لانڈرنگ کیس: جہانگیر، علی ترین، شہباز، حمزہ و سلمان کیخلاف مقدمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) ایف آئی اے نے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے، تمام افراد کے خلاف مقدمات کا علیحدہ علیحدہ اندراج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف 109،406اور420 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف بھی کیس درج کیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف بھی اندراج مقدمہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اےتمام ملزمان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس اور چینی سکینڈل میں تحقیقات کررہی تھی، ملزمان کے خلاف درج کردہ مقدمات میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں