سرمایہ کاری

چین، کاروباری اداروں کے لیے ایک ٹریلین یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال قومی انڈسٹری فنانس کوآپریشن پلیٹ فارم نے کاروباری اداروں کی فنانسنگ بڑھاتے ہوئے 290 بلین یوآن کا اضافہ کیا ہے ، جس کی سال بہ سال ترقی کی شرح 40.7 فیصد ہے۔

فی الحال پلیٹ فارم نے کاروباری اداروں میں 1 ٹریلین یوآن سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ نیشنل انڈسٹری فنانس کوآپریشن پلیٹ فارم پر صنعتی منتقلی، جدید مینوفیکچرنگ کلسٹرز، فائیو جی اور انڈسٹریل انٹرنیٹ جیسے 24 خصوصی زونز موجود ہیں ، جو مختلف مالیاتی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

انٹرپرائزز پلیٹ فارم پر قرض کی مدت، شرح سود، قرض کی قسم اور دیگر متعلقہ فنانسنگ کی معلومات کو پر کیا جاتا ہے، اور پلیٹ فارم خود بخود متعلقہ مالیاتی مصنوعات کو ٹیلی کر کے مالیاتی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرتا ہے۔ عام طور پر اوسطا 3 دن کے اندر مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کے درمیان یہ رابطہ قائم ہو جاتا ہے.

اس وقت، پلیٹ فارم نے کارپوریٹ فنانسنگ کی مشکلات کے مسئلے کے حل کے لئے 340،000 سے زیادہ اعلی معیار کے کاروباری اداروں، تقریبا 3،000 مالیاتی اداروں اور 700 سے زیادہ مالیاتی مصنوعات کو اکٹھا کیا ہے