چین 26

چین، پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے سے متعلق متعدد اہم مسائل پر کمیونسٹ پارٹ آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کا فیصلہ جاری

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) یکم نومبر کو”پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے سے متعلق متعدد اہم مسائل پر کمیونسٹ پارٹ آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کا فیصلہ” جاری کیا گیا، جسے 29 اکتوبر کو سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا ۔ یہ فیصلہ پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل طور پر آگے بڑھانے کی فوری ضرورت اور مجموعی تقاضے، کمیونسٹوں کے پارٹی جذبے کو مضبوط کرنے، اور جمہوری مرکزیت کے نظام کو سختی سے نافذ کرنے سمیت آٹھ حصوں پر مشتمل ہے۔ اسی دن “اس فیصلے پر شی جن پھنگ کی وضاحت” بھی جاری کی گئی۔

“وضاحت” کے مطابق، اس سال جنوری میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کی دستاویزات کی تیاری کا گروپ قائم کیا۔ 6 فروری کواس گروپ نے اپنا پہلا کل رکنی اجلاس منعقد کیا، جس سے دستاویز کے مسودے کی تیاری کے کام کا باضابطہ آغاز ہوا۔ “فیصلے” کے مسودے کی تیاری کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی نے تین اجلاس منعقد کیے اور سیاسی بیورو نے مسودے کا جائزہ لینے اور اس پر نظر ثانی کے لیے دو اجلاس منعقد کیے، جو اس کے بعد اس کل رکنی اجلاس میں غور و خوض کے لیے پیش کیا گیا۔ دستاویز کے مسودے کی تیاری کے دوران، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے بڑے پیمانے پر رائے جمع کی۔

اس عمل کے دوران پارٹی کے اندر کچھ سینئر ممبران، خاص طور پر مختلف جمہوری سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے رہنماؤں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نیز غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کی رائے بھی سنی گئی۔ تمام فریقوں کا متفقہ خیال ہے کہ یہ “فیصلہ” سی پی سی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل طور پر آگے بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک انتظامات فراہم کرتا ہے، جو کہ نئے دور میں پوری قوم کی قیادت کرتے ہوئے چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے حصول کے مقصد کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے بڑی عملی اور طویل مدتی رہنمائی کی اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں