بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) “نئی معیاری پیداواری قوتوں ” کا تصور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ستمبر 2023 میں پیش کیا تھا ۔ یہ بنیادی طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت پر منحصر ہے، اس کی خصوصیات میں اعلی ٹیکنالوجی، اعلی کارکردگی اور اعلی معیار شامل ہے ، اور اس کی بنیادی علامت پیداواری قوت میں نمایاں اضافہ ہے۔
“پراڈکشن ٹولز ” پیداواری قوت کی سطح کو ماپنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں ۔ ہاتھ کے اوزار سے لے کر بھاپ کے انجن، اور پھر اسمارٹ سسٹم تک، “ٹولز ” کی تبدیلی پیداواری طریقہ کار کی تبدیلی کا فیصلہ کرتی ہے۔ نئی معیاری پیداواری قوتوں کے نظام میں،”الگورتھم ” سب سے نمائندہ نئے ” پراڈکشن ٹول ” کے طور پر سامنے آیا۔ الگورتھم ڈیٹا کو جامد معلومات سے متحرک قوت میں بدل دیتا ہے، اور مشینوں کو ادراک، فیصلہ، عمل درآمد اور بہتر ی کی صلاحیت دیتا ہے، جس سے پیداواری قوت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
الگورتھم کے علاوہ، جدید پراڈکشن ٹولز میں بڑے ماڈل پر مبنی مصنوعی ذہانت، صنعتی روبوٹ، اعلی درجہ کے ڈیجیٹل کنٹرولڈ مشین ٹولز ، اسمارٹ سینسرز، چپ اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر، انڈسٹریل سافٹ ویئر اور اعلی درستگی کی جانچ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام جدید “پراڈکشن ٹولز ” پیداواری کارکردگی اور جدت کی صلاحیت کو بہت حد تک بڑھاتے ہیں، اور پیداواری قوت میں معیاری تبدیلی لانے کے کلیدی عوامل ہیں۔
نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی صرف ٹیکنالوجی اور صنعت کی اپ گریڈیشن نہیں ہے، بلکہ مکمل اصلاحات کے ذریعے پراڈکشن ریلیشنز کو بہتر طور پر جدید پیداواری قوتوں کی ترقی کی ضروریات کے مطابق بنانے کا عمل بھی ہے۔
چین کی صورتحال سے دیکھا جائے تو، نئی معیاری پیداواری قوتیں صنعت کی اپ گریڈیشن ، سائنسی اور تکنیکی جدت، سبز ترقی، اور عوامی فلاح و بہبود کو مضبوط حمایت فراہم کرتی ہیں ، چین کی معیشت میں معیار کی مؤثر بہتری اور مقدار میں مناسب ترقی کو فروغ دیتی ہیں ، جدید صنعتی نظام کی تعمیر، ہر شعبے میں اعلی معیار کی ترقی، اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط محرک کا کام کرتی ہیں ۔
عالمی سطح پر دیکھا جائے تو نئی معیاری پیداواری قوتیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں ۔ یہ دنیا کے تمام ممالک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے جدیدیت کی ایک نئی راہ فراہم کرتی ہیں جو وسائل کی لوٹ مار اور بے ضابطہ توسیع پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اختراع پر مبنی ترقی کے اصول پر قائم ہے ۔









