آبنائے فورم کانفرنس 57

چین، شیا مین میں 15ویں آبنائے فورم کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)15ویں آبنائے فورم کانفرنس17 تاریخ کی صبح صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہوئی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق فورم میں، چائینز مین لینڈ نے اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے ” آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی مربوط ترقی اور ایک مثالی زون کی تعمیر کے حوالے سے فو جیان کی منصوبہ بندی کی حمایت کی ہے۔اس تزویراتی اقدام سے فوجیان کے اہم کردار کو مزید تقویت ملے گی اور آبنائے تائوان کے دونوں کناروں کے تبادلوں اور تعاون کو وسیع تر میدان اور گہری سطح تک فروغ ملے گا۔

اس سے چائینز مین لینڈ میں تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے کاروباری اداروں میں کامیابی، خوشی اور شناخت کے احساس کو فروغ ملے گا۔” عوامی تبادلوں کو وسعت دینا اور مربوط ترقی کو فروغ دینا ” کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فورم میں تائیوان علاقے کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، صنعت کے نمائندوں اور کمیونٹی لیڈروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 5,000 سے زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں