چینی ریاستی 53

چین، اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش کے دوران نقل و حرکت میں ریکارڈ بلندی کی توقع

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بتایا گیا کہ 2026 کے اسپرنگ فیسٹیول کا 40 روزہ سفری رش 2 فروری کو شروع ہوگا اور 13 مارچ کو ختم ہوگا ۔

جامع تجزیے کے مطابق، رواں سال کے اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش کے دوران آبادی کی کراس ریجنل نقل و حرکت کی کل تعداد 9.5 بلین تک پہنچنے کی امید ہے، جو ایک نیا تاریخی ریکارڈ ہو گا ۔ ان میں سیلف ڈرائیونگ سفر ،سفر کا مرکزی طریقہ رہے گا، جو کل کا تقریباً 80 فیصد ہے۔

ریلوے اور سول ایوی ایشن کے مسافروں کا حجم بالترتیب 540 ملین اور 95 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ توقع ہے کہ مجموعی پیمانے اور یومیہ پیک کے اعتبار سے اس سال کی تعداد اس مدت کی ریکارڈ تعداد ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں