وسیم خان 262

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا پاکستان میں محبت نہ ملنے کا شکوہ

نیویارک (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی محبت میں

یہاں آیا تاہم جواب میں وہ محبت نہ مل سکی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان

کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی لیکن جواب میں مجھے یہاں وہ محبت نہ مل سکی۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے

سیٹ اپ کو تبدیل کرنے آیا ہوں تاہم یہاں میں مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے، کبھی میری اردو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کبھی میری

تنخواہ کو ایشو بنایا گیا۔کوئٹہ میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے

والے اجلاس میں میری تقرری کی منظوری دی جانی تھی تاہم اجلاس میں شور شرابہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے میری تقرری

کی منظوری نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں