شہباز اکمل جندران۔۔۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کے بطور کمیشن تنہا فیصلے کرنے کے خلاف رٹ دائر کر دی ہے۔
رٹ ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر محبوب قادر شاہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے اے جی کو ہدایات جاری کیں کہ 16جون کو جواب جمع کروایا جائے اور بتایا جائے کہ کیا محض ایک کمشنر بطور کمیشن شہریوں کے کیسز یا اپیلیں ڈسپوزڈ آف کر سکتا ہے یا نہیں اور کیا پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن رولز 2014کے رول 11 کے سب رول 3 کے تحت کم ازکم دو کمشنرز مل کر ہی قورم پورا کرسکتے ہیں اور آر ٹی آئی اپیلوں و کیسز پر فیصلے جاری کر سکتے ہیں۔

واضح رہے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن رولز 2014کے رول 11 کے سب رول 3 کے تحت کم ازکم دو کمشنرز مل کر ہی قورم پورا کرسکتے ہیں۔ تاہم پنجاب انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر محبوب قادر شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے دوسرے کمشنرز کے بغیر ہی اکیلے ہی شہریوں کی اپیلوں پرفیصلے کرنے لگے ہیں۔








