محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اقبال قاسم اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔