عاصم سلیم باجوہ 195

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سی پیک کے تحت انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن)چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نےسی پیک کے تحت انٹرنشپ

پروگرام کا آغاز کر تے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک انٹرنشپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ کلی طور پر قومی منصوبہ اور نمو میں اضافہ کا

باعث ہے، ، انسانی و سماجی ترقی ھماری ترجیح ہے، عاصم باجوہ نے کہا ساٹھ فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے،

نوجوان لیڈرز کے ذریعہ علاقائی معیشتوں کے مقابلہ میں بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان

قیادت کو ترقی دی جارہی ہے، چیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا نوجوانوں کو 3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں،

اس سلسلے کی پہلی انٹرن شپ کا بروشر جاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں