سید یوسف رضا گیلانی 56

چیئرمین سینیٹ کا پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پیر سید عمران احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور والدہ کی محبت اور شفقت کا کوئی نعم البدل نہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔غم کی اس گھڑی میں ہم سب پیر سید عمران احمد شاہ اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں