سید یوسف رضا گیلانی 54

چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور روزنامہ دی نیوز کے سینئر رپورٹر شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال شکیل انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک نہایت کٹھن، صبر آزما اور دلخراش سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے سے نہ صرف شکیل انجم بلکہ ان کے پورے خاندان کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم اور دکھ کی گھڑی میں شکیل انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے حوصلے، استقامت اور سکونِ قلب کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں