چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے غیر قانونی کمپنیوں اور ایپس کی جانب سے مالی دھوکہ دہی کی شکایات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان میں کچھ غیر قانونی کمپنیوں اور ایپس کی جانب سے مالی دھوکہ دہی کے حوالے سے میڈیا خبروں اور شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام کو اس طرح کی جعلسازی سے بچانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں جن میں فنانس ڈویڑن، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور ایس ای سی پی سے باقاعدہ رپورٹ طلب کر لی۔