فواد چوہدری

چھ ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنایا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی اور جذبہ 6 ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔