وقار یونس 134

چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وقار یونس

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست انضمام الحق کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وقار یونس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، میں امید کرتا ہوں ہے آپ جلدی اچھے ہوجائیں گے۔پاکستانی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں