نواحی دیہات 82

چورستہ میاں خاں اور نواحی دیہات میں سپورٹس کی سہولیات میسر نہیں تھیں

اوکاڑہ
( شیر محمد)اس کی ایک بنیادی وجہ یہ تھی کی سرکاری زمین دستیاب نہیں تھی اور جو سرکاری زمین موجود تھی اس پر 1976 سے ناجائز قبضہ تھا۔

پنجاب بورڈ آف ریونیو میں تعیناتی کے دوران سابق ممبر بورڈ آف ریونیو میاں محمد زمان وٹو کو اللہ تعالی نے یہ موقع فراہم کیا کہ اس ساڑھے بارہ ایکڑ سرکاری اراضی کو عوامی بھلائی کے لیے اسٹیڈیم، کالج اور ہسپتال کے منصوبوں کے لیے مختص کرواسکوں میاں زمان کی درخواست پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے یہاں پر ایک سٹیڈیم تعمیر کیاجہاں پر آج کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں نے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی والی بال ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ ایک نمائشی میچ بھی کھیلا

اس سٹیڈیم میں والی بال، فٹ بال، کرکٹ اور بیڈ منٹن کے گراؤنڈ ہیں جہاں علاقے کے نوجوان صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں