لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ گانا چن ماہیا منگیتر میرب علی کے لیے نہیں لکھا ،ان کے لیے ”جو وعدوں سے گھبراتے ہیں ” لکھا ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو گانے میرب علی کے لیے لکھے ہیں وہ جلد ریلیز کریں گے تاہم ان کے گانے اپنی زندگی کے تجربات پر منحصر نہیں کرتے بلکہ ایک تصوراتی دنیا میں ڈوب کر وہ گانے لکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ پہلے تنقید کو دل سے لگا لیتا تھا لیکن اب اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ حالات سے نمٹنا سیکھ لیا ہے اب گھر کے باہر ہونے والی تنقید کو گھر سے باہر ہی چھوڑ دیتا ہوں۔
پی ایس ایل کے ترانے پر تنقید سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے تسلیم کرلیا ہے کہ صرف وہ لوگ نہیں ہوں گے جو ترانے کو پسند کریں گے ،کوئی اس سے اختلاف کرے گا تو کوئی اسے اچھا سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی بیوقوفیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے میرب علی نے بھی میرا بہت ساتھ دیا ہے وہ ہمیشہ سپورٹ کرتی ہے۔