برآمدات 8

چاول کی قومی برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 14.73 فیصد بڑھوتری

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)چاول کی قومی برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 14.73 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران چاولوں کی برآمدات سے 366 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ جنوری 2025 کے دوران چاول کی برآمدات کی مالیت 319 ملین ڈالر رہی تھی۔

اس طرح جنوری 2025 کے مقابلہ میں جنوری 2026 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 47 ملین ڈالر 14.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں