صادق سنجرانی 33

چاغی کے عوام کا معیارِ زندگی بلند ،فلاح و بہبود یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی

نوکنڈی (رپورٹنگ آن لائن)رکن صوبائی اسمبلی چاغی اور سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنا اور ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات تسلسل کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجرانی ہاؤس نوکنڈی میں قبائلی عمائدین، خان پینل کے اکابرین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل چاغی خان عبدالودود خان سنجرانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی عوامی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، جبکہ موجودہ دور میں ضلع چاغی سمیت تمام تحصیلوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا چکا ہے، جس کے مثبت اثرات نمایاں ہو رہے ہیں اور علاقہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت رنگ، نسل اور وابستگی سے بالاتر ہو کر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جاری میگا پراجیکٹس نہ صرف ترقی کے نئے مواقع پیدا کریں گے بلکہ یہاں کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی فراہم ہوگا، جس سے مجموعی طور پر ضلع کی سماجی و معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں