17

چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے بین الاقوامی نشریاتی اعداد و شمار کا نیا ریکارڈ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے بین الاقوامی نشریاتی اعداد و شمار میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

چائنا میڈیا گروپ نے 85 زبانوں کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا بھر میں نشر کیا اور رپورٹ کیا، جو سال 2025 کے مقابلے میں 3 زبانوں کا اضافہ ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی لائیو نشریات کو مجموعی طور پر 23.063 بلین صارفین تک رسائی حاصل ہوئی، اور ویڈیو ویوز کی تعداد 843 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو سال 2025 کے مقابلے میں بالترتیب 32.85فیصد اور 43.61فیصد کا اضافہ ہے۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا کو بیرون ملک تقریباً 4,000 میڈیا اداروں پر نشر کیا گیا، جو کہ سال بہ سال 37.95 فیصد کا اضافہ ہے۔نشریاتی شراکت دار ممالک اور خطوں کی تعداد، غیر ملکی میڈیا کی جانب سے نشریات کے استعمال کی تعداد نیز غیر ملکی میڈیا پر نشریات کے مجموعی دورانیہ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا بھر کے 98 ممالک کے 140 شہروں میں 4,062 عوامی اسکرینوں پر براہ راست نشر کیا گیا اور اس کی تشہیر کی گئی، جوسال 2025 کے مقابلے میں نشریاتی شراکت دار ممالک کی تعداد میں 12.6 فیصد کے اضافے جبکہ اسکرینز کی تعداد میں 15.8 فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

9 فروری سے سی این این اپنے امریکی چینل، شمالی امریکہ کے چینل، یورپ/مڈل ایسٹ/افریقہ چینل، ایشیا پیسیفک چینل، سی این این فاسٹ چینل کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال کے لیے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی مسلسل تشہیر کر رہا ہے۔

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو مسلسل تین سالوں سے روس کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “وی کے”پر براہ راست نشر کیا گیا، ویڈیو ویوز کی تعداد 5.6 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اٹلی میں مارکو پولو ٹورازم ٹی وی نے پہلی بار سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو براہ راست نشر کیا۔ اٹلی کے الما ٹی وی نے مسلسل پانچویں برس بھی سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام نشر کیا۔ کولمبیا کے علاقائی عوامی ٹیلی ویژن چینل نے پہلی بار سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا نشر کیا۔ کولمبیا کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشنز نے ملک کے سات علاقائی پبلک ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ مل کر سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو نشر کیا۔

17 فروری سے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کا کنڈنسڈ ورژن 60 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 150 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان ٹیلی ویژن، آل روسی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کلچر چینل، اخبار روس کی سرکاری ویب سائٹ،سربیا کے قومی ٹیلی ویژن، نیٹ وے میڈیا گروپ اٹلی، ڈائی ریکٹ ٹی وی (ہیمبرگ، جرمنی) ، انڈونیشین نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن، تھائی نیشنل ٹیلی ویژن، برازیلین نیشنل ٹیلی ویژن نیٹ ورک، اور کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، سی ایم جی نے، ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین، افریقی براڈکاسٹنگ یونین، لاطینی امریکہ نیوز یونین، عرب براڈکاسٹنگ یونین، یورپین نیوز ایکسچینج یونین، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نیشنل براڈکاسٹنگ یونین، اور کیریبین براڈکاسٹنگ یونین سمیت سات بڑے نیوز الائنسز کے ساتھ مل کر عالمی ناظرین کے لیے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو فروغ دیا، جس کے باعث سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کوان الائنسز کے تحت 181 ممالک اور خطوں میں 400 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ذریعے بیک وقت اور درست طریقے سے نشر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں