گرفتاری کا نوٹس 228

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سینیٹر نہال ہاشمی کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر نہال ہاشمی کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس و سیکرٹری داخلہ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کیا نہال ہاشمی کو لاک میں ڈالنے سے پہلے پولیس نے قانونی تقاضے پورے کئے؟ ،کیا سینیٹر نہال ہاشمی کے گرفتاری کے باقاعدہ وارنٹ جاری ہوئے تھے؟ ،کن وجوہات کی بنیاد پر سینیٹر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا گیا، کمیٹی کو تفصیلات پیش کی جائے ،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ دیکھے گی کہ گرفتاری میں کسی قسم کی غیرقانونی عنصر تو نہیں پایا جاتاہے، کمیٹی دیکھے گی کیا نہال ہاشمی کے گرفتاری سے پہلے پولیس نے قانون قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں