شہباز گل 249

پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی اہلیت کا معیار سب سے بڑا مجرم ہونا ہے، شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی اہلیت کا معیار سب سے بڑا مجرم ہونا ہے، ڈھائی سال سے عام آدمی نہیں بلکہ مولانا مشکل میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وہی ہیں جنہیں میاں مفرور نے سپریم کورٹ سے نااہل کروایا، آج پی ڈی ایم کی ڈوبتی نا کو پار لگانے کیلئے اسی نااہل کو آگے لایا گیا، گیلانی صاحب نے ترک خاتون اول کا ہار چوری کر کے ملک کو بدنام کیا مگر پی ڈی ایم کی اہلیت پر پورے اترے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا مشترکہ امیدوار کو چن کر پی ڈی ایم نے اپنی ترجیحات ظاہر کر دیں، یوسف رضا گیلانی ایک سے زیادہ دفعہ جیل میں رہے، سپریم کورٹ کی طرف سے سزا یافتہ اور ابھی بھی توشہ خانہ کیس میں ملزم ہیں، گیلانی صاحب کرپٹ الائنس کے سہولتکار تھے، آج مشترکہ امیدوار ہیں، گزشتہ تین دھائیوں سے مولانا اقتدار کے ایوانوں سے باہر سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں