لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں،پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمد ثنا اللہ مستی خیل کی ملاقات کی ، اس موقع پر ثنا اللہ مستی خیل نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلی نے انہیں مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے، منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں۔عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو دا پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے، پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں-